چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے 2 ملزم گرفتار

ملتان: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے 2 ملزم خانیوال سے گرفتار کر لئے گئے۔

تھانہ کینٹ پولیس نے19مئی کو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، ملزموں نے یوسف رضاگیلانی اور علی موسیٰ گیلانی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے تھے، سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کیا تھا ایک کو بے قصور ہونے پر چھوڑ دیا۔

سی پی او صادق علی ڈوگر نے مزید بتایا کہ ضمنی الیکشن سے قبل علی موسیٰ گیلانی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں، رکن قومی اسمبلی کی درخواست پر ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں