پی ٹی آئی کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمجھا دیا، لگتا نہیں سمجھیں گے: عظمیٰ بخاری

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر آرٹیکل بھی لکھ رہے اور جیل میں ڈیتھ سیل کا رونا بھی رو رہے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے جن دہشتگردوں کو جیلوں میں ہونا چاہئے وہ اسمبلی گیٹ پر ہلڑ بازی کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشت گردوں نے بنوں واقعہ میں کہا 40 شہادتیں ہوئیں، اس کو ڈیجیٹل دہشت گردی ہی کہا جائے گا، آج بانی پی ٹی آئی نے اعتراف جرم کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمجھایا ہے، ان کو سمجھ جانا چاہئے، مجھے نہیں لگتا یہ لوگ سمجھیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں