امریکی سفارتخانے نے ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں 50 فیصد کمی کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں امریکی ویزا درخواستوں کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

امریکی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی سفارتخانے نے ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں 50 فیصد کمی کر دی۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے نے ویزا اپوائنٹمنٹ کا وقت 440 دن سے کم کر کے 230 دن کر دیا، امریکی سفارتخانہ ایک ماہ میں 10 ہزار ویزا درخواستیں پراسس کر رہا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا کہ ویزے کے اجرا میں پاکستانی سٹوڈنٹس کو ترجیح دی جا رہی ہے، ٹورازم، بزنس اور سٹوڈنٹ کیٹگری میں اپوائنٹمنٹ کا وقت نصف سے کم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس امریکی سفارتخانے نے ریکارڈ ویزا درخواستیں پراسس کیں، امریکی سفارتخانے میں بیک لاگ کم کرنے کیلئے قونصلر آفیسرز کی تعداد بڑھا دی گئی۔

امریکی سفارتخانے کے ذرائع نے مزید بتایا کہ امیگرینٹس ویزا درخواستوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پراسس کیا جا رہا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں