ہم مشکل وقت سے گزر رہے، مہنگائی، بلوں کی وجہ سے لوگوں میں غصہ ہے: مصدق ملک
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ ہم ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، مہنگائی، بلوں کی وجہ سے لوگوں میں غصہ ہے۔
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے دنیا نیوزکے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، محدود وسائل کے باوجود 600 ارب بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کو دیئے۔
مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے 86 فیصد لوگوں کوریلیف دیا ہے۔