موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنا ہے تو اپنے حصے کا پودا لگانا ہوگا: فاروق ستار
کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر ہم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنا ہے تو اپنے حصے کا پودا لگانا ہوگا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں بہت بڑا خطرہ ہے، موسمیاتی تبدیلی سے خطے کو خطرہ ہے، شجرکاری مہم سے آنے والی نسلوں کو فائدہ ہو گا۔
فاروق ستار نے کہا کہ اگست آزادی کے ساتھ ساتھ شجرکاری کا بھی مہینہ ہے، مینگو کے پودے لگانے سے کراچی کے شہریوں کو سستے آم ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کڈنی ہل پارک میں ہزاروں پودے لگا رہے ہیں، یکم اگست سے شجرکاری کی مہم شروع کی ہے جو پورا سیزن جاری رہے گی، پودوں کو لگانا ہے ان کی آبیاری بھی کرنی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے، ہیٹ ویو نے مزید بربادی کر دی ہے، 15 ہزار بچوں کا کنونشن ہوا، ہم نئی نسل کو مایوسی سے نکال کر اُمید کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔