پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا نصابی کتب میں تبدیلی کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے نصابی کتب میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطباق اگلے تعلیمی سال سے نویں جماعت کی نصابی کتب میں تبدیلی ہوگی، اردو انگریزی فزکس، کیمسٹری، بیالوجی کی کتب میں تبدیلی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کی کتب بھی تبدیل ہونگی،، تعلیمی سال 2025 اور 26 کے لیے کتابوں میں تبدیلی کی جائے گی، اس سلسلے میں ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصابی کتب کی تبدیلی کے لیے کام شروع کردیا۔