سینیٹ اجلاس: نازیبا الفاظ کے استعمال پر فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ اجلاس میں سینیٹر واوڈا کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل کردی۔
چیئرمین سینیٹ نے دوران اجلاس نازیبا افلا فلک ناز کے الفاظ حذف کردئیے، جبکہ فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ فلک ناز کی رکنیت معطل کی جائے۔
جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فلک ناز نے اگر معذرت نہ کی تو معطل کردوں گا، جس پر حکومت اور اپوزیشن ارکان چئیرمین ڈائس کے سامنے اکٹھے ہو گئے۔
بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر کو معطل کردیا، نازیبا الفاظ ادا کرنے پر فلک ناز چترالی کو دو دن کیلئے معطل کیا گیا۔