پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافہ، تعداد23 ہو گئی
اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی وزارت قانون وانصاف نے پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی وزارت قانون وانصاف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سمیت پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 20 تھی۔