کراچی: آئل اور ٹائروں کی دکان میں ہولناک آتشزدگی، 1 شخص جاں بحق
کراچی : (دنیا نیوز) شاہ فیصل کالونی میں دکان میں ہولناک آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق غیرقانونی پیٹرول اورٹائروں کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگی آگ لگنے کے باعث رہائشی عمارت میں لوگ بھی پھنس گئے تھے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جائے حادثہ پر 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ، بلڈنگ کی بالائی منزلوں پر رہائشی فلیٹس بھی تھے، آگ لگنے والی دکان میں غیرقانونی پیٹرول فروخت کیا جاتا تھا۔
رش کے باعث فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آگ سے متاثرہ علاقے میں بجلی بند کردی گئی تھی۔
ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا، آگ لگنے کے سبب ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔