کامران ٹیسوری سے علماء کرام کی ملاقات، جشن عید میلادالنبیﷺ بارے امور پر غور
کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہاؤس میں علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی، جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان کیا جائے، اس حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھوں گا، وزیراعلیٰ سندھ سے بھی بات کروں گا۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ربیع الاول میں گورنر ہاؤس کراچی میں پورا ماہ چراغاں ہوگا، گورنر ہاؤس میں 14 ستمبر کو میلادالنبیﷺ کا عوامی پروگرام ہوگا۔