جوہر ٹاؤن: کار ڈرائیور نے 25 سالہ رکشہ ڈرائیور کچل کر مار دیا

لاہور: (دنیا نیوز) جوہر ٹاؤن میں کار سوار نے 25 سالہ رکشہ ڈرائیور کو کچل کر مار دیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 25 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت بابر کے نام سے کی گئی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے کار میں سوار لڑکی سمیت 2 دو ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزموں سے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں