بیرسٹرسیف نے علی امین اورافغان قونصل جنرل ملاقات پر وزرا کی تنقید کومضحکہ خیزقراردیدیا
پشاور : (دنیانیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ جعلی وفاقی و صوبائی وزراء کی علی امین اورافغان قونصل جنرل کی ملاقات پرتنقید مضحکہ خیزہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ جعلی وفاقی و صوبائی وزراء کی علی امین اورافغان قونصل جنرل کی ملاقات پرتنقید مضحکہ خیزہے، 18ویں ترمیم کے بعد وزیراعلیٰ غیر ملکی دورے اور معاہدے بھی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف بحیثیت وزیراعلیٰ مختلف ممالک کے دورے کیا کرتے تھے، ان دوروں میں شہباز شریف نے تجارتی معاہدے بھی کئےخوب کمیشن بھی کمایا، تنقید کرنے والے یہ بتائیں مریم نوازنے بطوروزیراعلیٰ کتنے سفراء سے ملاقاتیں کیں۔
بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورنے غیر ملکی سفراء اور قونصل جنرلز سے ملاقاتیں کیں اور آئندہ بھی کرینگے، ہم افغانستان کے ساتھ بہتر سماجی و تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، افغان قونصل جنرل سے علاقائی امن اور باہمی تجارت پر بات ہوئی ہے۔