پی ٹی آئی کی جلسہ کرنے کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور:(دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے فیصلہ جاری کیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ڈپٹی کمشنر آج شام پانچ بجے تک قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرے ۔
فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر سختی سے قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرے ، ڈپٹی کمشنر آج فریقین کے جوابات سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے کے متن میں لکھا کہ عدالت درخواست کو نمٹانے کا حکم دیتی ہے، عدالت جلسہ روکنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہے۔
یاد رہے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت دیگر نے لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔