انتظامیہ جلسہ گاہ تک کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرے: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ لاہور کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ کل جلسے گاہ تک کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرے۔
لاہور جلسے کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے گوہر علی کا کہنا تھا کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کل جلسے کیلئے این او سی جاری کیا جس پر انکا مشکور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ کل کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرے تاکہ لوگ جلسہ گاہ پہنچے اور یہ عمل بروقت مکمل ہوسکے، پی ٹی آئی ووٹرز اور سپورٹرز زیادہ سے زیادہ اور پرامن طریقے سے جلسہ گاہ پہنچیں۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی آواز ہے، تحریک انصاف کے کارکنان ایک بجے پرامن طریقے سے جلسے میں شرکت کریں، پنجاب اور بالخصوص لاہور کے عوام سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ جلسے میں شریک ہوں۔