کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس فور کنٹرول روم سے متصل سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں لائیو فیڈ ڈسپلے کے ساتھ پول پر کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔

آصف اعجاز شیخ نے مزید بتایا کہ 5 پولز پر نصب 25 کیمروں نے کام شروع کر دیا جبکہ اب تک 43 پولز پر کیمرے لگائے جا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں