190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: تحریک انصاف کے وکیل کی درخواست پرسماعت ملتوی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے وکیل کی درخواست پرسماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

 بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

پی ٹی آئی وکیل مرتضیٰ طوری نے سماعت ملتوی کرنے کے لیے درخواست دائر کردی، عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں