موسم سرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے

لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔

اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سکول صبح 8بج کر 45منٹ پرلگیں گے،چھٹی 2 بج کر 45منٹ پر ہوا کرے گی،جمعہ کے روز چھٹی دوپہر پونے ایک بجے ہوگی ۔

اسی طرح ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ کو روزانہ 12 بج کر 45منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی، جمعہ کے روز پہلی شفٹ کو دوپہر 12بجے چھٹی ہوگی، سیکنڈ شفٹ دوپہر ایک سے پانچ بجے تک لگا کرے گی جبکہ یہی شفٹ جمعہ کے روز دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک لگا کرے گی ۔

علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اساتذہ صبح ساڑھے 8 بجے سکول آئیں گے اور اساتذہ کو دوپہر 3 بجے چھٹی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں