ایس سی او اجلاس میں منظوری کے لئے دستاویزات تیار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایس سی او اجلاس میں منظوری کے لئے دستاویزات تیار، ایس سی او ہیڈز آف گورنمنٹس کے اجلاس کے اختتام کے دوران مختلف دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے مشترکہ اعلامیہ، جوائنٹ کمیونیکے کو حتمی شکل دے دی گئی، دستاویزات اور مشترکہ اعلامیہ کو نیشنل کوآرڈی نیٹرز کے اجلاس میں حتمی شکل دی گئی، ایس سی او نیشنل کوآرڈی نیٹرز کا اجلاس 11 تا 14 اکتوبر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس سی او رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈی نیٹرز نے اس اجلاس میں شرکت کی، نیشنل کوآرڈی نیٹرز کے اجلاس میں نئے مجوزہ پروپوزلز کی بھی منظوری دی گئی، قبل از منظوری دستاویزات، مشترکہ اعلامیہ، نئے پروپوزلز اور ایس سی او مالی و انسانی وسائل تجاویز و فیصلوں پر بحث کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حتمی ایس سی او دستاویزات میں پاکستان کی جانب سے بھی ایک پروپوزل موجود ہے، پاکستان کی جانب سے کوآپریشن امنگ ٹریڈ پروموشن باڈیز کا پروپوزل پیش کیا گیا تھا، دستاویزات میں روسی فیڈریشن کی جانب سے ڈویلپمنٹ آف کوآپریشن آف کرئیٹوو اکانومی بھی شامل ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اس پروپوزل کے مسودہ کی منظوری 25 ستمبر کو دی گئی تھی، حتمی دستاویزات میں کانسیپٹ ان دی نیو اکنامک ڈائیلاگ کا پروپوزل بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قازقستان کی جانب سے ایس سی او اکنامک پریفرینشل بیسز کا پروپوزل بھی حتمی دستاویز میں شامل ہے، ایس سی او کے مشترکہ اعلامیہ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں