ایم کیو ایم کا اجلاس، ممبران اسمبلی کو 27 ویں آئینی ترمیم اور آرٹیکل A-140 کی تشریح بارے بریفنگ

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین و پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی، ایم کیو ایم قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور آرٹیکل A-140 کی تشریح سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ایم کیو ایم ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور حکمت عملی ترتیب دینے پر گفتگو کی گئی، سندھ کے شہری علاقوں کیلئے وفاق سے ملنے والے اربن ڈویلپمنٹ پیکیج پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ حق پرست اراکین اسمبلی نے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں پابندی سے وقت دینے اور عوام مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں