سندھ حکومت سے درخواست ہے ڈمپر سے مرنے والوں کیلئے امداد کا اعلان کرے: گورنر سندھ

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ ڈمپر سے مرنے والوں کیلئے امداد کا اعلان کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ، آئی جی اور ڈی آئی ٹریفک کو حکم دیں، آئی جی اور ڈی آئی ٹریفک ملوث ڈمپر ڈرائیورز کے خلاف آپریشن کریں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میں آئی جی کے پاس کیوں جاؤں؟، آئی جی کو یہاں بلاؤں گا کہ ڈمپر مافیا کیوں آزاد ہیں؟، اس شہر کے نوجوان لاوارث ہیں اس لیے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل دو سالہ بچی کا سر ڈمپر نے کچل دیا، ڈمپر والوں کو کوئی روکنے والا نہیں، نوجوان، بزرگوں کو جب دل چاہا گولی مار دی جاتی ہے، ساری آوازیں اس بیروزگاری کے ملبے تلے دب چکی ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ یہ لاوارث شہر نہیں ہے، اس شہر کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں