پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے، منت کرنے کو بھی تیار ہیں: سپیکر ایاز صادق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں، منت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے 18 ویں سپیکرز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر تمام سٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں، سپیکرز کانفرنس میں شرکت ہم سب کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران سب کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا، سپیکر ایوان کے تقدس کا محافظ ہوتا ہے، ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کیلئے سپیکرز کردار ادا کریں، ہمیں اپنی اپنی اسمبلیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا، ہم نے حکومت اور اپوزیشن ارکان کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ سپیکرز کانفرنس کی تجاویز اور اصلاحات کو مانیٹر کیا جائے گا، انسداددہشتگردی کیلئے مل کر کام کریں گے، پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے جب بھی ضرورت پڑی جاری کیے جائیں گے، جمہوری روایات اور اقدار کی پاسداری ضروری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں