سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے نام مانگ لیے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیف وہپ طارق فضل چودھری کا پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ ہوا ہے۔

کابینہ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے سپیکر نے نام مانگ لیے، پاکستان تحریک انصاف کےچیف وہپ عامر ڈوگر سے کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے نام مانگے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس میں مشاورت جاری ہے ، عامر ڈوگر نے بھی سپیکر اور چیف وہپ کے رابطوں کی تصدیق کردی۔

عامر ڈوگر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مجھ سے سپیکر اور چیف وہپ نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے نام مانگے ہیں، عمران خان سے مشاورت کے بعد ہی کسی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

دوسری جانب جنید اکبر نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل ارکان نے بانی سے مشاورت کے لئے ملاقات کی اجازت کا مشورہ دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں