تیل چوری کے دوران لیکیج اور دم گھٹنے سے2 افراد جاں بحق

کوٹ ادو:(دنیا نیوز) تیل چوری کے دوران لیکیج اور دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا کہ مرنے والے دونوں افراد پتی جھنڈیر پارکو لائن پر کلمپ لگا کر تیل چوری کر رہے تھے کہ لیکیج اور دم گھٹنے سے دم توڑ گئے۔
ریسکیو ٹیم نے مزید بتایا کہ مرنے والے دونوں افراد کی لاشیں کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ واقعہ کے بعد انتظامیہ، پولیس اور فرانزک ٹیمیں بھی موقع پرپہنچ گئی، جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔