احکامات کی خلاف ورزی، عید کےبعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے: سلمان اکرم راجہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد :(دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر عید کی توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔

پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا وہ تمام باتوں سے واقف تھے،عمران خان نے مجھے کہا کہ میں جو کیا وہ ٹھیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عدالتوں کے احکامات کی اہمیت نہیں، ہم عیدکی چھٹیوں کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقاتیں اہم ہیں ناکہ پریس کانفرنس، میرے حوالے جو بھی کچھ کہا جا رہا ہے وہ غیر اہم ہے، میرے خلاف وہ بات کر رہے ہیں جن کا پارٹی میں پہلے بھی کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سڑکوں پرآئیں، لیکن مجبور کیا تو ضرور آئیں گے، اتحادیوں سے بھی مشاورت ہو رہی، وقت کے ساتھ سب کچھ ہوگا، جو بھی مولاناکے خلاف غلط بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے مشن کو نقصان پہنچا رہا ہے، پارٹی سے میں کسی کو نہیں نکالتا، یہ فیصلے عمران خان کے ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں