صدرِ مملکت آصف زرداری آج لاہور پہنچیں گے، دو روزہ قیام متوقع
لاہور: (دنیا نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اپنے دورۂ لاہور کے دوران رکنِ قومی اسمبلی ثمینہ گھرکی کی رہائش گاہ پر جائیں گے جہاں وہ کچھ وقت قیام کے بعد بلاول ہاؤس روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کا لاہور میں تقریباً دو روز قیام متوقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی لاہور میں موجود ہیں جس کے باعث پارٹی سرگرمیوں میں اہم ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔