شدید دھند سے حدِ نگاہ متاثر، موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

لاہور:(دنیا نیوز) شدید دھند سے حدِ نگاہ متاثر ہونے موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل ریجن کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم۔3 فیض پور سے جڑانوالہ تک جب کہ بڑی گاڑیوں کے لیے موٹروے ایم۔2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

علاوہ ازیں موٹروے ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک بڑی گاڑیوں کے لئےاور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں