بہاولنگر: کارسواروں کا چیکنگ پر ٹریفک اہلکار پر حملہ، تشدد، وردی پھاڑ دی

بہاولنگر: (دنیا نیوز) ٹریفک پولیس کے اہلکار کو گاڑی کو چیک کرنے کیلئے روکنا مہنگا پڑ گیا۔

کارو سواروں نے چیکنگ پر ٹریفک اہلکار پر حملہ کر دیا اور وردی پھاڑ دی، ملزمان اہلکار سے گلوگیر ہوگئے اور ویڈیو بھی بناتے رہے، صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہلکار کی جان چھڑوائی۔

ٹریفک پولیس کے اہلکار کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ صدر پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں