عمر کوٹ: مدرسے کے 13 سالہ بچے سے امام مسجد کی بدفعلی، ملزم گرفتار

عمر کوٹ: (دنیا نیوز) کنری تھانے کی حدود میں واقعہ مدرسے میں زیر تعلیم 13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق بچہ مدرسے میں قرآن شریف پڑھنے گیا تھا، مسجد کے پیش امام سکندر چاچڑ نے بچے کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

کنری پولیس نے اندراجِ مقدمہ کے فوری بعد نامزد ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ بچے کے میڈیکل چیک اپ کیلئے لیٹر جاری کر دیا، واقعہ کنری کے قریب گاؤں بھڈو کپری میں پیش آیا تھا جس کی تصاویر دو روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں