بنگلادیش کے سیاسی کارکن شریف عثمان ہادی کے قاتل بھارت فرار
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلادیش کے سیاسی کارکن شریف عثمان ہادی کے قاتل بھارت فرار ہوگئےا۔
بنگلادیشی پولیس کے مطابق عثمان ہادی کے مبینہ قاتل فیصل کریم اور اس کے ساتھی عالمگیر شیخ کو بھارت فرار ہونے میں 2 بنگلا دیشی اور 2 بھارتی افراد نے مدد دی، عثمان ہادی فروری 2026 کے انتخابات میں ڈھاکا کے حلقہ 8 سے امیدوار تھے۔
ادھر برطانیہ میں سکھ کمیونٹی نے بھارت کیخلاف اور بنگلادیش کے حق میں مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ عثمان ہادی کا قتل انقلاب کا سبب بنے گا۔