پشاورکے علاقے داؤدزئی میں پولیس مقابلہ، 5 ٹارگٹ کلرز ہلاک

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورکے علاقے داؤدزئی میں پولیس مقابلہ ہوا، مقابلے میں 5 ٹارگٹ کلرز ہلاک ہوگئے۔

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید نے بتایاکہ ملزمان کا تعلق نجم الحسن عرف پینے گروپ سے تھا، پینے گروپ مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرتا رہا، ہلاک ملزمان نوشہرہ، چارسدہ، مردان سمیت مختلف اضلاع میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا تھا کہ پینے گروپ کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کردیا، مقابلے کے دوران علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں