کراچی میں پراپیگنڈا کے ذریعے اچھی چیز چھپا د ی جاتی ہے: مرتضیٰ وہاب کا شکوہ

کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں پراپیگنڈا کے ذریعے اچھی چیز چھپا د ی جاتی ہے۔

میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، تمام سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں، تنقید برائے تنقید سے فیصلہ سازی میں دخل اندازی ہوتی ہے، جو منتخب ہوکر آئے ہیں ان کو فیصلہ کرنے دیں۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ 30 یا 50 لوگوں کی خاطر اڑھائی کروڑ کے شہر کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، ٹاؤنز والے منافقین خود کچھ کرتے ہیں نہ دوسرے کو کرنے دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں