قائد مسلم لیگ ن نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دبئی پہنچ گئے

لاہور:(دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیرون ملک روانہ ہو گئے۔

پارٹی ذرائع کےمطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز دبئی میں 2 روز قیام کریں گے، میاں نواز شریف کی دبئی قیام کے بعد لندن روانگی بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اگلے ماہ ہونے والی نواسے جنید صفدر کی شادی کے سلسلہ میں دبئی کے مہمانوں کو دعوت نامے دیں گے۔

خیال رہے میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز آج جاتی امراء سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں