امن معاہدے کیلئے روسی اور یوکرینی صدر دونوں سنجیدہ ہیں، ٹرمپ

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن معاہدے کیلئے روس اور یوکرین کے صدور سنجیدہ ہیں۔

روس یوکرین امن معاہدے کی کوششوں کے سلسلے میں یوکرینی صدر زیلنسکی فلوریڈا کے شہر پام بیچ پہنچے، امریکی صدر ٹرمپ نے زیلنسکی کا مارا لاگو کلب کے صدارتی گیٹ پر استقبال کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں میں روس یوکرین جنگ پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات میں امن معاہدے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کے ساتھ ملاقات سے قبل روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی، ٹرمپ نے پیوٹن سے ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روس یوکرین کے درمیان امن معاہدے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں، اب تک 7 جنگوں اور تنازعات کو ختم کروا چکا ہوں، اقوام متحدہ کسی جگہ بھی کردار ادا نہیں کر سکا، شاید امریکا اب حقیقی اقوام متحدہ بن چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں