بلوچستان کے 29 اضلاع میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کوئٹہ : (دنیا نیوز) بلوچستان کے 29اضلاع میں آج سے یکم جنوری تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 1جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ہے، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، چاغی، ہرنائی، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بار ش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مزید بتایاکہ موسیٰ خیل، دکی، گوادر، حب، لسبیلہ، کیچ، آواران اور پنجگور میں بھی بارش کا امکان ہے، خضدار، قلات، مستونگ، کچھی، واشک میں بارش متوقع ہے، خاران، سوراب، ژوب اور شیرانی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران کوئٹہ، زیارت، قلات، پشین اور شمالی اضلاع کے پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے، بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں