گجرات یونیورسٹی کی بسیں حادثے کا شکار: ایک ڈرائیور جاں بحق، 11طالبات زخمی
علی پورچٹھہ: (دنیا نیوز) گجرات یونیورسٹی کی دو بسوں کو حادثہ پیش آنے سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ علی پورچٹھہ کے قریب پیش آیا جہاں دل کا دورہ پڑنے سے ساروکی بس کا ڈرائیور دورانِ سفر دم توڑ گیا اور بس درخت سے ٹکرا گئی رُک گی اور پیچھے سے آنے والی بس بھی ٹکرانے سے حادثے کا شکار ہوئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں بسوں میں 80 سے زائد طالبات سوار تھیں جن میں 11 سے زائد طالبات زخمی ہوئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کے بعد مرنے والے ڈرائیور اور زخمی طالبات کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔