اٹک: مٹی کا تودہ گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق

اٹک: (دنیا نیوز) مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ سوجھنڈا گاؤں میں پیش آیا جہاں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 نوجوان ملبے تلے دب کر دم توڑ گئے، ریسکیو ٹیموں نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت طارق اور وحید کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق سوجھنڈا گاؤں سے ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں