خانیوال: ٹرک اور گنے کی ٹرالی میں تصادم، ہیلپر جاں بحق
خانیوال: (دنیا نیوز) مہرشاہ کے قریب ٹرک اور گنے کی ٹرالی کے درمیان تصادم ہوگیا۔
ٹرک نے ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر مار دی، حادثہ میں ٹرک کا ہیلپر موقع پر جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت 56 سالہ اکرم ولد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، حادثے کے ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔