کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ: (دنیا نیوز) سریاب کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے زیر انتظام کمپاونڈ سے اسلحہ، دستی بم اور کالعدم تنظیم کا لیٹریچر برآمد ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران مسلح افراد اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سی ٹی ڈی اہلکار علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئر کروا رہے ہیں۔