سندھ حکومت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے 4 اپریل بروز ہفتہ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے ہفتہ 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل ہوگی۔

خیال رہےکہ 4 اپریل کو ملک بھر میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی47 ویں برسی منائی جائےگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں