9 اور 10 اپریل 2026 کو مقامی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں 9 اور 10 اپریل 2026 کو مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، تعطیلات کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کی حدود میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ضروری سروسز کے دفاتر کو تعطیل سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں