بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے 6 وکلا پر مشتمل فہرست جیل حکام کے حوالے کی ہے، جنہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر، انتظار حسین پنجوتھہ، علی زمان، فیصل ملک، حنا جاوید اور اویس یونس چوہدری کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا بانی پی ٹی آئی سے مختلف قانونی اور عدالتی امور پر مشاورت کریں گے، جبکہ جاری مقدمات اور آئندہ کی قانونی حکمت عملی بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔