وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، شیڈول طے پا گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل شام دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکہ، ایران جنگ اور امن مذاکرات سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments