بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی سیاست ختم ہو چکی، مطالبات پورے نہیں ہو رہے تو وفاقی وزارتیں چھوڑ دیں، جان بوجھ کر اشتعال دلانے والی زبان استعمال کی جا رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عوام کو کسی کی باتوں میں آنے کی ضرورت نہیں، نئے صوبوں کے قیام کیلئے آئین میں طریقہ موجود ہے، کوئی بھی شخص آئین سے بالا تر نہیں۔

صوبائی وزیرکا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی اپنے مؤقف پر قائم ہیں، نئے صوبوں سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ اور عوام نے کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...