جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد:(دنیا نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں شریک ہے۔

جماعت اسلامی کے وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ، نوید علی بیگ اور شاہد نعیم شامل ہیں جب کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کر رہے ہیں۔

دوسری جانب حکومتی ٹیم میں رانا ثناءاللہ خان اور علی پرویز ملک بھی شامل ہیں۔

مذاکرات کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں جماعت اسلامی پٹرولیم لیوی کے بوجھ کو عوام سے کم یا ختم کرنے کے لیے اپنے مؤقف سے حکومت کو آگاہ کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...