تاجر میر رضا کیس کی سماعت: جوڈیشل کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے تاجر میر رضا کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ، سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر نسیم احمد کو پیشی کا نوٹس جاری کر دیا، حیثم، رازق، ایس ایچ او کامران قریشی کے بیانات ریکارڈ کئے گئے، تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ ابتدائی گواہوں کے بیانات کمیشن کو فراہم نہیں کئے گئے۔

پہلی سماعت پر سندھ پولیس کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 161 کے تحت تمام گواہوں کے بیانات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، پولیس نے یکم ستمبر کو ریکارڈ کئے گئے رازق اور حیثم کے 161 کے بیانات جمع کرائے۔

پولیس کے مطابق ان بیانات کے علاوہ ریکارڈ میں کوئی اور دستاویز موجود نہیں جو کمیشن کو فراہم نہ کی گئی ہو، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ تمام ریکارڈ فراہم کیا جاچکا، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی یقین دہانی پر کمیشن ڈی آئی جی عامر فاروقی کو جاری نوٹس واپس لیتا ہے۔

ایس ایچ او عدیل افضال اور ہیڈ محرر ذیشان کو آئندہ سماعت پر حاضری کیلئے پابند کیا جاتا ہے، جوڈیشل کمیشن آج پھر سماعت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...