ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بارش
کراچی: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔
حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بادل خوب برسے، کھاریاں، لالہ موسیٰ اور وزیر آباد میں بادلوں کی گرج برس ہوئی، پشاور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی رم جھم ہوئی، این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی، 17 ستمبر تک مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبرپختونخوا میں شدید بارشیں متوقع ہیں، نشیبی علاقے زیرآب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments