مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سمارٹ فونز متعارف
شنگھائی: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت سے لیس جدید سمارٹ فونز متعارف کرانے کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہیں۔
شنگھائی میں جاری ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں متعدد کمپنیوں نے اے آئی ایجنٹ ٹیکنالوجی سے مزین سمارٹ فونز پیش کیے۔
سمارٹ فون ساز کمپنی نوبیا نے بائٹ ڈانس کے اے آئی چیٹ بوٹ "ڈوباؤ" سے چلنے والا ناوی ایکس الٹرا فون متعارف کرایا، یہ سمارٹ فونز صوتی ہدایات پر پیغام لکھنے، کھانا آرڈر کرنے اور دیگر کئی کام انجام دے سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments