نیوزی لینڈ میں نوجوان کے کان سے لال بیگ برآمد

عجیب خبریں

آکلینڈ: (روزنامہ دنیا) نیوزی لینڈ کا ایک شہری اس وقت خوفزدہ ہو گیا جب ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کے کان میں لال بیگ موجود ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیوی شہری زین ویڈنگ کو محسوس ہوا کہ تیراکی کیلئے جانے کے بعد اس کا بایاں کان بند ہو گیا ہے، اسی شام وہ اپنے صوفے پر سو گیا اور کان بند ہونے پر بیدار ہوا۔ زین نے کان میں ہلچل بھی محسوس کی جیسے اس کے کان میں کوئی چیز چل رہی ہو، دو راتیں تکلیف سے بیدار رہنے کے بعد اس نے ماہر ڈاکٹر سے ملنے کیلئے کان کے کلینک رجوع کیا۔

کیوی شہری نے بتایا کہ ڈاکٹر نے کان میں دیکھنے کے ایک سیکنڈ کے اندر ایک رنگتے کیڑے کو پہچان لیا لیکن وہ بھی چونک گئی اور یقین نہ کر سکی۔ اس کے بعد ڈاکٹر نے ویڈنگ کے کان سے مردہ لال بیگ نکالنے کیلئے سکشن ڈیوائس اور چمٹی لی، اسے یادگار کے طور پر ماہر کو دکھایا کیونکہ اس نے اس سے پہلے کان سے کبھی کوئی کیڑا نہیں نکالا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں