ایک ہفتہ بے گناہ حوالات میں رہنے والے 3مرغوں کو رہائی مل گئی

نوشہرہ(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے تھانہ رسالپور میں 7 روز سے حوالات میں بند مرغوں کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔

عدالت نے تینوں مرغوں کو بحق سرکار ضبط کرکے محکمہ جنگلات وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا،ایس ایچ او تھانہ رسالپور نے عدالت کے حکم پر تینوں مرغے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیئے ہیں۔

سات روز تک یہ اصیل مرغے حوالات میں موجود رہے، پولیس کے مطابق فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مرغوں کو خصوصی خوراک کھلانےکے بجائے عام خوراک ہی دی گئی۔

خیال رہے کہ لاکھوں روپے مالیت کے تین اصیل مرغے جوئےکے اڈے پر چھاپے کے دوران قبضے میں لیےگئے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں