راولپنڈی : خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دے دیا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دے دیا، نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کوجنم دیا، بچوں کا جنم بڑے آپریشن کے ذریعے ہوا۔

ڈاکٹروں کے مطابق نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، تمام بچے اور ماں مکمل طورپرتندرست ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں